دل آج بہت خوش ھے ایک دوست جن کا شوگر کی وجہ سے ٹانگ پر زخم بگڑ چکا تھا اور کاٹنے کے علاوہ کوئی چانس نہی تھا انہیں میں نے کچھ دن روکا اور تیل والا نسخہ لگانے کے لئے دیا اس کے استعمال سے زخم ٹھیک ہو گیا ابھی ہلکا سا نشان باقی رہ یا ھے وہ بھی دور ہو جائے گا نسخہ پہلے بھی شئیر کر چکا ہوں آج پھر شئیر کیا ھے آپ بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر کریں تا کہ خلق خدا کی بھلائی ہو
شوگر کے زخم دور کرنے والاآسان اور آزمودہ نسخہ
شوگر کامرض ہونے سے لوگ بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ بعض اوقات احتیاط کے باوجود یہ تکلیف کاباعث بنتی ہے۔شوگر کے مریضوں کے اکثر زخم ہوجاتے ہیں ۔اسے شوگر کاالسر اورگینگرین بھی کہتے ہیں۔جس جگہ یہ زخم ہوجائیں تو جسم کے اس حصے کو ڈاکٹر کاٹنے کامشورہ دیتے ہیں تاکہ یہ جسم کے باقی حصوں کو متاثر نہ کرسکے۔اگر آپ یاآپ کے کسی جاننے والے کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ ہوتو ایساکچھ بھی کرنے سے پہلے اس نسخے کو آزماکردیکھیں۔دس سے پندرہ دن باقاعدگی سے یہ علاج کریں اسکے بعد آپ جوچاہیں فیصلہ کریں۔میرا آزمودہ ھے
نسخہ بنانے کاطریقہ :
اجزاء :
تِل کاتیل سوگرام
نیم کے تازہ پتے پسے ہوئے چار کھانے کے چمچ
ترکیب :
نیم کے تازہ پتے لے کردھوکراچھی طرح خشک کرکے پیس لیں۔تِل کے تیل میں
نیم کے پتوں کاپیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتناپکائیں کہ نیم کے پتے جل جائیں۔
یہ تیل کاٹن کی مدد سے زخموں پرلگائیں اوربینڈج کردیں۔دن میں ایک دفعہ لگائیں ۔ایک ہفتے کے اندر آرام آناشروع ہوجائے گا
Comments
Post a Comment